پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے، عمران خان

پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے،ملک کامعاشی ڈھانچہ بحران دربحران کا شکارہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے. معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہے، حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چورسالانہ 10ارب ملک سے باہر بھیجتے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتاہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے مزید 400اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔