ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد سیاست ہی چھوڑ دی

ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد سیاست ہی چھوڑ دی

کراچی : ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف توچھوڑی ہی تھی لیکن اب انھوں نے مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ وہ

تفصیلات کے مطابق ارم عظیم فاروقی جو کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں ،نے کچھ عرصہ قبل متحدہ سے اختلافات کے باعث تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ان کے زیادہ عرصہ نے بن سکی اور انہوں نے اسے بھی خیر آباد کہہ دیا ۔


پارٹی بدلنے کے بعد اب ارم عظیم فاروقی نے سیاست کوبھی خیر آباد کہنے کا مصمم فیصلہ کر لیا ہے،رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لئے اب وہ نہ تو سیاست کریں گی اور نہ ہی ملک میں زیادہ دیر قیام کریں گی، وہ بہت جلد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہوجائیں گی۔