امریکہ جوہری معاہدے سے باہر نکلا تو معاہدہ توڑ دیں گے: ایران

امریکہ جوہری معاہدے سے باہر نکلا تو معاہدہ توڑ دیں گے: ایران

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ تہران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے باہر نکلا تو ایران معاہدہ توڑ دے گا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے عرب ممالک کی طرف سے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امریکی حکومت اور صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکیوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ ایران نے لبنان، شام اور عراق میں ان کے مذموم عزائم ناکام بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکیاں دیتے ہیں لیکن اگرامریکہ اس معاہدے سے الگ ہوا تو ایران اسے خود ہی ختم کردے گا جبکہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ میزائلوں کی تیاری اور انہیں اپ گریڈ کرنے کے لیے یورپی ممالک سمیت کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں