نوجوان پلیئرز پر مشتمل قومی ون ڈے ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے، مصباح الحق

نوجوان پلیئرز پر مشتمل قومی ون ڈے ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے، مصباح الحق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کی کارکردگی دن بدن بہتر ہو رہی ہے، سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بہت بڑا  قدم ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے اسکواڈ باصلاحیت نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قومی ون ڈے ٹیم کی کارکردگی دن بدن بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ محمد حفیظ کی بولنگ پاکستان کیلیے اضافی سہولت ہے تاہم ان کے بولنگ ایکشن پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا جب کہ امام الحق ایک باصلاحیت پلیئر ہیں جن کو پہلے میچ میں سنچری کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں امید ہے وہ مستقبل میں قومی ٹیم کیلیے بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کو مزید بہتر ہونے کیلیے ایک دو  سیریز   درکار  ہیں جب کہ دو اہم پلیئرز کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے کیوں کہ ٹیم میں تبدیلیوں سے بھی پرفارمنس پر فرق پڑتا ہے.

مصنف کے بارے میں