شریف خاندان کی وطن واپسی سے متعلق کچھ پتہ نہیں، آصف کرمانی

شریف خاندان کی وطن واپسی سے متعلق کچھ پتہ نہیں، آصف کرمانی

اسلام آباد: نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز علیل ہیں اور ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے۔ یہ نہیں بتا سکتا کہ شریف خاندان کب واطن واپس آئیں گے۔

نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز رائیونڈ کے رہائشی نہیں جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کو اطلاع دے دوں گا۔ نواز شریف کا پولیٹیکل ایڈوائزر ہوں جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے تو پیش ہوا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نواز کی تیسری سرجری متوقع ہے اور نواز شریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔ عدالت نے 26 ستمبر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں  وہ کب واپس آئیں گے یہ سارا کلثوم نواز کے علاج پر منحصر ہے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے جس میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر، حسن اور حسین کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں