'چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے'

'چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے'

اسلام آباد: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کچھ لوگ سی پیک کو چین پنجاب راہداری کہتے ہیں اور کچھ کم علم لوگ سی پیک کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دیتے ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے لوگ بد دیانت ہیں دراصل ایسے لوگ 2 دوست ملکوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں جہاں سی پیک پربات نہ ہوئی ہو کیونکہ سی پیک دو قریبی شراکت داروں اور گہرے دوستوں کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کے لیے آپریشن ضرب عضب کیا اور اب رد الفساد کر رہے ہیں ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کے قریب ہیں کیونکہ جب تک ہمارا گھر ٹھیک نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف 4 سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہم نے تنازعات کا حل ڈھونڈنا ہے جب تک ہمارے لوگ خوشحال نہیں ہوں گے دنیا عزت نہیں کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا ہم سوچتے رہے کہ امریکا ہم پر انحصار کرتا ہے اور ہم تعلیم کی بجائے امریکا سے طیارے، ہتھیار اور میزائل خریدتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں