پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنے کے بعد عمران خان احاطہ عدالت سے واپس چلے گئے

پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آنے کے بعد عمران خان احاطہ عدالت سے واپس چلے گئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا دیا جس کے مطابق 5 میں سے 3 ججز نے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں جبکہ 2 نے مخالف میں ووٹ دیا۔آج پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ سننے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ تاہم پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ن لیگ کے کارکنوں نے احاطہ عدالت میں ہلڑ  بازی شروع کر دی اور بھنگڑے ڈالنے شروع کر دیئے۔

ن لیگ کے کارکنوں نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو بھی پریس کانفرنس نہ کرنے دی جبکہ عمران خان جب احاطہ عدالت میں پہنچے تو انہوں نے صورتحال کو بھانپ لیا اور احاطہ عدالت کے پچھلے دروازے میں سے سیدھا اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے۔اور بنی گالہ روانہ ہوگئے۔تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ خان صاحب بنی گالہ جاکر کیس کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کیمپوں میں بھی جشن منایاگیا۔  بنی گالہ میں مٹھائیاں بانٹی گئیں،، کپتان بھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوب منہ میٹھا کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں