کشمیری طلبہ نے مسلسل چھٹے دن بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے

کشمیری طلبہ نے مسلسل چھٹے دن بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے

سرینگر : مقبوضہ وادی کشمیرمیں چھٹے روز بھی طلباء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ۔بھارتی فورسز نے مظاہرین پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔مظاہروں کے دوران کنگن ، پٹن اور بانڈی پورہ کے علاقوںکے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے احتجاج اورسڑکوںپرمارچ کیا اور دھرنے دیے۔ بھارتی پولیس نے کنگن کے علاقوںاجس ، ہری گانی وان اور چھتر گل اور پٹن کے علاقے گوش بگ میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلوسہ میں ندیم میموریل ہائیر سکینڈری سکول میں داخل ہوکراحتجاج کرنے والے طلبہ پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا ۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طلباء پر تشدد اور تعلیمی اداروں پر چڑھائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہکلنماز جمعہ کے بعد اسکے خلاف پرامن احتجاج کریں۔

مصنف کے بارے میں