انسٹاگرام کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!

نیویارک : دنیا کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ ” انسٹاگرام “ کے صارفین کیلئے شاندار اعلان کر دیا۔جس کے مطابق فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
اس بات کا اعلان فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ کانفرنس کے دوران کیا گیا۔اس ایپ کو اب اینڈرائیڈ صارفین آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے۔آف لائن استعمال کے دوران صارفین اپنی فیڈ میں برآز کرسکیں گے جبکہ ایکسپلور ٹیب کو بھی استعمال کرسکیں گے، چاہے انٹرنیٹ کام کررہا ہو یا نہیں۔تاہم صارفین صرف وہی تصاویر اور پروفائلز دیکھ سکیں گے جو ا±س وقت لوڈ ہوچکی ہوں جب ان کی ڈیوائس انٹرنیٹ سے کنکٹ تھی۔اسی طرح آف لائن تصاویر کو لائیک، کمنٹ اور دیگر افراد کو اَن فالو کیا جاسکے گا مگر انٹرنیٹ کنکٹ ہونے پر ہی یہ عمل مکمل ہوگا۔
فیس بک کے مطابق انسٹاگرام کے 80 فیصد صارفین امریکا سے باہر رہتے ہیں اور اکثر ممالک میں انٹرنیٹ کی سہولت کافی محدود یا اس کی رفتار بہت خراب ہوتی ہے۔اینڈرائیڈ فونز میں یہ سہولت اس لیے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ترقی پذیر ممالک میں اکثر گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز ہی استعمال ہوتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق آف لائن استعمال کے دوران ایپ میں تصاویر کو محفوظ (save) بھی کیا جاسکے گا۔