جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

لندن: برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیموں کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے جوڑوں کے درد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔امپیریل کالج آف لندن کے ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیموں اور ترشادہ پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے۔

لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد، زکام اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے،ماہرین کا کہناہے کہ لیموں میں تقریباً17کیلوریز ،0.6گرام پروٹین، 0.2گرام چکنائی، 5.4گرام کاربز، 1.6گرام فائبراور1.5گرام چینی پائی جاتی ہے۔ لیموں کے استعمال سے وٹامن سی ، وٹامن بی ، میگنیشیم اور پوٹاشیم بھی ملتے ہیں۔

استعمال شدہ لیموں کو پھینکنے کی بجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اس پر زیتون کا تیل ڈال کر جار کو اچھی طرح سے بند کرکے رکھ دیں اور دو سے تین دن بعد جار کو کھولیں تیل سے جوڑوں اور پٹھوں کی مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آتی ہے۔ سماء