ایسا پاکستانی شہری جو 54 بچوں کا باپ ہے

کوئٹہ : ایسا پاکستانی شہری جس کے ایک یا دو نہیں بلکہ 54 بچے ہیں۔جی ہاں بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والا پاکستانی ٹرک ڈرائیور عبدالمجید مینگل جس کی عمر 70 سال ہو چکی ہے۔ اس شخص نے 6 شادیاں کی اور 54 بچوں کا والد بنا۔
اس کے 54 بچوں میں 22 لڑکے اور 20 بیٹیاں ہیں، جبکہ 12 بچے وفات پاچکے ہیں۔ اسی طرح دو بیگمات بھی اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔عبدالمجید مینگل کے مطابق ان کی پہلی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور ان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر اس وقت 32 سال ہے۔