عمران خان، نواز شریف کی کاپی ہیں ،بلاول بھٹو

عمران خان، نواز شریف کی کاپی ہیں ،بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان  پیپلز پارٹی نے  کہا ہے کہ ’’ نیا خان پرانے نواز شریف‘‘ کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں، آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں۔

ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،نیا نیا کا نعرہ لگانے والے’’  پرانے بابے‘‘ اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق  بلاول ہاؤس لاہور  کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں پارٹیوں کو مانسہرہ میں آئینہ دکھایا،نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں ،بلاول بھٹو کی تقریر نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھٹو شہید کی یاد تازہ کر دی ،خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کے پیپلز پارٹی مستقبل ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ نیا نیا‘‘  کا نعرہ لگانے والے ’’پرانے بابے ‘‘ اب " اللہ اللہ "کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،بلاول بھٹو پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔

نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک ، عوام اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔

 ،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے اقتدار میں آتی ہے ، 2018 کے انتخابات گملہ سیاستدانوں کے لئے آخری الیکشن ہونگے ،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا  بھی کوئی نہیں ہوگا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.