2017-18 کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان

2017-18 کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان

کراچی : ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ئ کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو سابقہ اندازے (4.72 ملین ٹن ) سے زیادہ ہے۔گرین پول کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے.

جس کی وجہ برازیل اور دیگر اہم پیداواری ملکوں میں بہتر موسمی حالات ہیںاور گنے کی زیادہ پیداوار کے باعث چینی کی پیداوار میں بھی اضافے کی توقع ہے۔بھارت، روس اور تھائی لینڈ میں چینی کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں تاہم مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہنے کی توقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئے انداز و ں کے مطابق سیزن 2017ـ18 کے چینی کے پیداواری ہدف میں 6 فیصد (10.65 ملین ٹن ) اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی فاضل پیداوار کے باعث عالمی مارکیٹ میں اس کے نرخوں میں کمی بھی یقینی ہے.

جس سے پیداکنندگان کو بہتر ا?مدن نہ ملنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق سیزن2017ـ18 کے دوران چینی کی عالمی کھپت 181.87 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ سیزن کی نسبت 2.55 ملین ٹن زیادہ ہے