دنیا بھر میں برڈ فلو کی وبا ،یورپ اور ایشیا لپیٹ میں آگئے ،26لاکھ سے زائد پرندے تلف

دنیا بھر میں برڈ فلو کی وبا ،یورپ اور ایشیا لپیٹ میں آگئے ،26لاکھ سے زائد پرندے تلف

برطانیہ، فرانس، جرمنی یورپ میں ہر طرف برڈ فلو نے پنجے گاڑ لئے ،جنوبی کوریا نے مزید چوبیس لاکھ پرندوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملک میں اس سے پہلے ڈیڑھ کروڑ سے زائد پرندوں کو ختم کیا جاچکا ہے۔
جاپان میں برڈفلو کے وائرس کی تصدیق ہونے پر مزید دو لاکھ دس ہزار مرغیوں کو تلف کیا گیا۔ جس کے بعد برڈفلو کی وجہ سے ختم کئے گئے چکن کی تعداد آٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔جاپان میں نظر تمام چڑیا گھروں میں سیاحوں پر ،پرندوں کو ہاتھ لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جرمنی میں برڈ فلو سے متاثرہ تیس ہزار ٹرکی اور بطخوں کو تلف کر دیا گیا۔
اس سے پہلے مشرقی برطانیہ میں لنکن شائر کے فارم میں ایچ فائیو این ایٹ وائرس کی تصدیق کے بعد تمام ٹرکی ختم کر دیئے گئے ،فرانس میں بھی اسی ماہ تین مختلف مقامات پر برڈ فلو وائرس ملا ہے۔