سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر بیٹے کی پیدائش

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر بیٹے کی پیدائش

 ممبئی :منگل کی صبح 7.30 بالی وود کی مشہور جوڑی  کرینہ کپور اور سیف علی خان کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی جب اُن کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، کرینہ کپور نے بچے کو ممبئی کے بریچ کنیڈی ہسپتال میں جنم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زچہ بچہ خیریت سے ہیں ۔ سیف اور کرینہ نے اپنے بچے کا نام تیمور علی خانٗ رکھا۔

سیف اور کرینہ کے چاہنے والے ہسپتال کے باہر جمع ہیں ۔ان کا کہناہے کہ وہ سیف کی بیٹے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہیں ۔، سوشل میڈیا پر بھی اس خبر نے تہلکہ مچا دیا اور صارفین کرینہ اور اس کے بچے کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے تاب۔
سیف علی خان اس سے پہلے امرتا سنگھ سے شادی کر چکے ہیں ، امرتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے ہیں جن کے نام سارہ اور ابراہیم ہیں۔