سی پیک کی حفاظت: چین نے پاکستان کو دو بحری جہاز دے دیے

سی پیک کی حفاظت: چین نے پاکستان کو دو بحری جہاز دے دیے

گوانگ زو:  پاک چین اقتصادی راہ داری پر سمندری راستے سے حملے کے خدشات کے پیش نظر چین نے 2 بحری جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیے۔

جہاز حوالے کر نے کی تقریب چین کے شہر گوانگ زو میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الحسن شاہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر سمیت سویلین اور فوجی افسران تقریب میں شامل تھے۔

سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ نے کہا کہ نئے بحری جہاز ہنگول اور بسول کا پی ایم ایس اے کے بحری بیڑے میں اضافہ خوش آئند ہے،سمندر میں قانون نافذ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ نئے بحری جہاز سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے گوادر پر تعینات ہوں گے۔

قبل ازیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر بالخصوص مکران کوسٹل کے علاقے میں گشت میں اضافہ کردیا، اسی دوران انہوں نے خفیہ اطلاع پر ایک لانچ پر چھاپہ مارا تو اس میں سے ایک ارب روپے مالیت کی سو کلو گرام وائٹ کرسٹل منشیات برآمد ہوئی.

مصنف کے بارے میں