امیگریشن پر نیاحکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ

امیگریشن پر نیاحکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن :ٹرمپ انتظامیہ امریکہ میں امیگریشن کے قوانین کو ہر قیمت پر لاگو کرنا چاہ رہی ہے ۔اسکے لیے صدر ٹرمپ نے آتے ہی حکم نامہ جاری کر دیا تھا ، اس حکم نامے کو عدالت کے ذریعے لگام تو ڈال دی گئی ہے ۔ مگر ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن پالیسی کو حتمی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے ۔اب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے نیا حکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے تاہم گرین کارڈ کے حامل افراد کے امریکا داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔

دوسری جانب کئی امریکی ریاستوں میں ٹر مپ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی صدارت کا علامتی جنازہ نکالا گیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر کے اقدامات کے خلاف نعرے بھی لگائے۔