لمبے عرصے تک چیونگم کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق

لمبے عرصے تک چیونگم کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق

نیو یارک: امریکا میں بنگہمٹن یونیورسٹی میں ہونیوالی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لمبے عرصے تک چیونگم کھایا جائے تو اس کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں بلکہ یہ کچھ غذائی اجزاء کو جذب ہونے سے بھی روکتا ہے۔

یہ جز چیونگم اور ڈبل روٹی میں پایا جاتا ہے اور انہیں کافی عرصے تک استعمال کرنا جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کہ اس جز کے نتیجے میں چھوٹی آنت میں خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں جو کہ نیوٹریشن کو جذب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ آنتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ زنک، آئرن اور فیٹی ایسڈز کو جذب کرنا مشکل بن ادینے والا جز ہے جو کہ انفیکشنز کے لیے راہ ہموار کر دیتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں