پاک فوج کا افغانستان میں گھس کر حملہ،امریکہ بھی میدان میں کود پڑا

پاک فوج کا افغانستان میں گھس کر حملہ،امریکہ بھی میدان میں کود پڑا

کابل : افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کے مبینہ حملوں کے بعدپاک افغان کشیدگی میں اضافہ،نیٹو بھی میدان میں کودپڑا،ترجمان نیٹو مشن نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ باعث تشویش ہے ،دونوں ممالک مل کر دہشتگردوں کیخلاف کام کریں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان نیٹو مشن کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ منفی اور خطرناک ہے ،دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کیخلاف کام کریں ۔

ان کا کہناتھا کہ داعش کے 70فیصد دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ،پاک افغان سرحد کے قریب داعش کے متعدد دہشتگرد موجود ہیں ،اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردی کیخلاف کام کر سکتے ہیں ۔