ویرات کوہلی بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئے

ویرات کوہلی بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئے

ممبئی: بھارتی فلموں کا سو کروڑ کلب میں شامل ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اب سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ کوہلی کا ایک کمپنی کے ساتھ ایک سو دس کروڑ میں معاہدہ ہو گیا ہے۔

ان کا یہ معاہدہ ایک اسپورٹس شوز کمپنی کے ساتھ  8 سال کے لئے ہوا ہے۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کا حصہ بننا اور بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے یوسین بولٹ، اسافا پوول، تھیری ہنری اور اولیور جیراڈ کا بھی اسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں