پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کیلئے بڑھائی گئی: آرمی چیف

 پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کیلئے بڑھائی گئی: آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔

دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف نے فوج کو افغان فورسز کے ساتھ سرحد پر موثر رابطے رکھنے کی ہدایت کی تاکہ سرحد پر دہشت گردوں اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکا جا سکے۔

آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موثر نتائج کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی حالیہ تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں