پی آئی اے کے تمام6 اے ٹی آر طیاروں کو پرواز سے روک دیاگیا ہے

پی آئی اے کے تمام6 اے ٹی آر طیاروں کو پرواز سے روک دیاگیا ہے

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق طیاروں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نےپی آئی اے کے تمام6 اے ٹی آر طیاروں کو پرواز سے روک دیاگیا ۔ یہ طیارے میگنیٹک چپ ڈیٹیکٹر سے انجن آئل کی جانچ تک پرواز نہیں کر سکیں گے۔

تیکنیکی ماہرین کا کہناہے کہ  میگنیٹک چپ ڈیٹیکٹر انجن میں موجود دھاتی ذرات کی موجودگی کی شرح کی نشاندہی کرتا ہے۔

تاہم پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 6میں سے 3طیاروں کامعائنہ مکمل ہوگیا ہے چند ہفتے قبل ہی تمام اے ٹی ار طیاروں کا شیک ڈاؤن چیک اپ کیا گیا تھا جس کے باوجود خرابیاں سامنے آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام  طیارے چیف انجینئر مینٹیننس اور ڈائریکٹر انجینئر کی کوتاہی کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔