سائنسدانوں کی انوکھی ایجاد، شتر مرغ سے ملتا جلتا روبوٹ تیارکر لیا

نیویارک: سائنسدن ہر روز نت نئی ایجادات سے لوگوں کو حیران کرتے ہیں ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں ہوا جب سائنسدانوں نے شتر مرغ سے ملتا جلتا نیا روبوٹ تیار کیا ۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے اس روبوٹ کا نام ”کیسی “ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کیسی کا ڈیزائن ایسے روبوٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا جو پارسل کی تقسیم یا امدادی کارروائیوں میں معاونت انجام دے سکیں۔

کیسی روبوٹ کو امریکا کی دو ریاستوں اوریگون اور پینسلوینیا میں قائم کمپنی ایجیلیٹی روبوٹکس کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ روبوٹ کا ڈیزائن اس کو کھڑے ہونے، چلنے اور یہاں تک کہ ایسے نازک انداز سے گرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ٹوٹنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔کیسی کا وزن اوریگون یونیورسٹی میں اس سے قبل تیار کیے جانے والے روبوٹوں کے مقابلے میں آدھا ہے تاہم اس کی صلاحیت سابقہ روبوٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔