مکھن کا روزانہ استعمال انتہائی خطرناک مرض میں مبتلا کر سکتا ہے، تحقیق

لاہور: مکھن کا استعمال یوں تو ہماری صحت پر بہت سے مثبت اثرات ڈالتا ہے مگر اس کو روزانہ صبح ناشتے میں استعمال کرنے سے ذیابیطس جیسے خطرناک مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں روزانہ صرف 12 گرام مکھن کھانے کی عادت بھی ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے کا خطرہ دو گنا بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ مکھن اور پنیر سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز اور ٹرانس فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے اس کے مقابلے میں دہی کھانا اس خطرے کو کم کرتا ہے۔ ذیابیطس کے بارے میں یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایسا مرض ہے جو ایک بار لاحق ہوجائے تو پھر اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا بس اسے طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران تین ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لے کر نتیجہ نکالا گیا کہ مکھن کا روزانہ استعمال اگلے پانچ برسوں میں ذیابیطس کا خطرہ دو گنا بڑھا دیتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ حیوانی چربی پر مبنی غذائیں جیسے سرخ گوشت، مکھن اور دیگر کے مقابلے میں دالیں، پھل، سبزیاں اور گریاں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اسی طرح زیتون کے تیل کا استعمال بھی ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔