فیس بک پر  ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام

فیس بک پر  ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام

نیویارک : فیس بک پر ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چوری کرنے کا معاملہ عدالت میں جا پہنچا جہاں کمپنی کے بانی مارک زکر برگ کو کٹہرے میں کھڑے ہو کر گواہی دینا پڑی کہ ایسا نہیں ہوا۔

ایک حریف کمپنی زینی میکس نے فیس بک پر الزام عائد کیا تھا کہ فیس بک کی ذیلی کمپنی اوکیولس نے اس کی ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چرائی ہے۔ زینی میکس وڈیوگیمز بنانے والی ایک کمپنی ہے جس نے یہ دعویٰ اوکیولس کے خلاف دائر کیا تھا، اوکیولس کو بعد میں فیس بک نے دو ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔

زینی میکس کا الزام ہے کہ اوکیولس نے ورچوئل ریالٹی سسٹم ڈویلپ کرنے کےلئے زینی میکس کے دانش وارانہ حقوق استعمال کیے۔ زکر برگ نے جرح کے جواب میں کہا کہ جب فیس بک نے اوکیولس کو خریدا تھا تب تک اوکیولس نے ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی پوری طرح بنائی بھی نہیں تھی۔

مصنف کے بارے میں