معروف بالی ووڈ جوڑی کا دوبارہ ایک ساتھ سکرین پر آنے کا فیصلہ

معروف بالی ووڈ جوڑی کا دوبارہ ایک ساتھ سکرین پر آنے کا فیصلہ

ممبئی : بالی ووڈ کی کے دو معروف اداکاروں نے ایک مرتبہ پھر سکرین پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ نصیر الدین شاہ اور ارشد وارثی جن کی کامیاب کیمسٹری نے ”عشقیہ “اور ”ڈیرھ عشقیہ “ کو کامیابی دلوائی ، ایک مرتبہ پھر سکرین پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار ایک نئی فلم جس کا نام عارضی طور پر ”کوئی جانے نا“ منتخب کیا گیا ہے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ واضح رہے دونوں اداکار اب تک چار فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں