زکام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ان5 تجاویز پر عمل کریں

زکام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ان5 تجاویز پر عمل کریں

لاہور : اگر آپ سردی اور زکام سے پریشان ہیں تو ان سے چھٹکارہ پانے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ سائنسدانوں نے سردیوں میں زکام سے چھٹکار ہ پانے کیلئے 5 ایسے طریقے متعارف کروا دیے جس پر عمل کر کے آپ بہت سے وائرس اور جراثیموں سے محفوظ رہیں گے۔ یہ پانچ طریقے درج ذیل ہیں۔
سبز چائے کا استعمال :
سردی میں چائے کا استعمال زکام پر قابو پانے کا سب سے مفید ذریعہ ہے لیکن اگر سبز چائے کو لیموں اور شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جا تا ہے۔ لیموں انسانی جسم میں جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔
باقاعدگی سے ورک آوٹ کرنا:
روزانہ ورک آوٹ بھی سردی میں زکام کے خلاف انتہائی موثر ہے۔ ورک آوٹ کے ذریعے انسانی جسم میں تمام اعضا کی حرکت کا تسلسل جاری رہتا ہے جس کی بدولت وہ سردی اور زکام جیسی کئی بیماریوں سے محفوط رہتاہے۔
صاف صفائی رکھنا:
گردو غبار بھی انسانی جسم میں ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو کہ بخار اور کھانسی سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں تاہم زکام سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے۔
پروٹین کا استعمال :
سردی میں زکام سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں وافر مقدار میں پروٹین شامل ہو۔ انڈے ، دودھ ، بادام جیسی اشیاءکا استعمال آپ کو زکام سے محفوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
چہرے اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں:
زکام کی حالت میں اپنے چہرے اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور ان لوگوں سے فاصلے پر رہیں جو ان بیماریوں کا شکار ہیں تاکہ جراثیموں سے بچا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں