بھارت نے پہلا دلت صدر منتخب کر لیا

بھارت نے پہلا دلت صدر منتخب کر لیا

نئی دلی: بھارتی تاریخ میں پہلی بار دلت” رام ناتھ کووند“ کوصدر منتخب کر لیا گیا ہے۔حکمران جماعت بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد ووٹ لے کر بھارت کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے نامزد  دلت امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد سے زائد ووٹ لے کر نئے بھارتی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 71سالہ رام ناتھ کووندجو پہلے وکالت کے شعبے سے منسلک تھے، کو نریندر مودی کی طرف سے اس عہدے کیلئے نامزد کیا  گیاتھا۔دوسری طرف صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی رام ناتھ کووند کے مقابلے میں دلت خاتون اسپیکر میرا کمار کو امیدوار نامزد کیا تھا جو 34.35فیصد ووٹ لے کر ناکام رہیں۔
بی جے پی کی منافقت اس وقت کھل کرسامنے آئی جب میڈیا ذرائع سے پتہ چلا کہ رام ناتھ کووند کا تعلق ہندو انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے بھی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آرایس ایس دونوں ہمیشہ سے دلتوں کے سخت خلاف رہے ہیں جب کہ ان کے خفیہ گروپ تاحال دلتوں کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے25 کروڑ دلتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رام ناتھ کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا اور اب انکی کامیابی کےبعد مودی کروڑوں دلتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رام ناتھ کووند 25 جولائی کو بھارت کے 14 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔