جامن کے حیران کن طبی فوائد

جامن کے حیران کن طبی فوائد

لاہور: جامن ایک ایسا پھل ہے جو کہ موسم گرما میں دستیاب ہوتا ہے ۔ اس پھل کو پاکستان میں بڑے شوق سے کھایا جاتاہے۔ مگر اب طبی ماہرین نے جامن کے فوائد بھی بتا دیئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جامن غذائی اور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اورا طباءاسے ذیابیطیس میں مفید گردانتے ہیں۔ علاوہ ازیں جامن سے سرکہ و شربت بھی بنایا جاتا ہے جو جسم کی گرمی اور ہاضمے کے علاج کے لیے مفید گردانا گیا ہے۔ جامن مختلف بیماریوں کے علاج میں مدد گار پایا گیا ہے اس کے پھل سے تیار ہونے والے کچھ نسخے جو کئی بیماریوں میں استعمال کیے جاسکتے ہیں یہاں قارئین کی دلچسپی کے لیے دیے جارہے ہیں تاہم انہیں کم مقدار میں تیار کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے اور اگر یہ فائدہ دیں تو انہیں مستقل بنیادوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین کہا کہ جامن کے پھل میں بھوک بڑھانے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔یہ صفراوی دستوں کو تسکین دیتا ہے اور بند کرتا ہے۔ گرم مزاج والے خواتین و حضرات کے معدہ و جگر کو قوت فراہم کرتا ہے۔