تصویر لیک معاملہ ، سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست مسترد کردی

تصویر لیک معاملہ ، سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ تصویر لیک کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست پرفیصلہ  سنا دیا گیا۔سپریم کورٹ نے تصویر لیک کےمعاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کردی۔فیصلہ سپریم کورٹ کے خصوصی عملدرآمد بنچ نے سنایا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازافضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کوشہادت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا،تصویر کو لیک کرنے والے زمہ دار کا تعین ہو چکا ہے۔جے آئی ٹی ٹرانسکرپٹ کے لئے آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کا اختیات رکھتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جس شخص نے تصویر لیک کی اس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تفتیش کے دوران تصوہر میڈیا پر آنے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا تھا اور (ن)لیگ کی جانب سے تصویر لیک کرنے کا الزام جے آئی ٹی پر عائد کیا گیا تھا۔حسین نواز نےسپریم کورٹ کےجج کی سربراہی میں کمیشن بنانےکی استدعا کی تھی۔

مصنف کے بارے میں