بھارت اور افغانستان کے مابین ایئر کارگو سروس کا آغاز

بھارت اور افغانستان کے مابین ایئر کارگو سروس کا آغاز

کابل:  بھارت اور افغانستان میں ائیر کارگو سروس شروع ہو گئی۔ افغانستان کے دارلحکومت کابل سے بھارت لئے 5 ملین ڈالر مالیت کی ادویاتی پودوں کی کھیپ کی کارگو روانہ کی گئی جس کے لئے ائر پورٹ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

افتتاحی پرواز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان کو برآمد کنندہ ملک میں تبدیل کرنا ہے، جب تک ہم برآمد کرنے والا ملک نہیں بن جاتے، غربت اورعدم استحکام کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی کارگو سروس غیرملکی مارکیٹ سے افغانستان کے محدود رابطے کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اورجنگ کی لپیٹ میں آنے والے ملک کی زرعی اور قالین کی صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ کرے گی۔

اس موقع پر افغانستان میں تعینات بھارتی سفیر من پریت ووہرا بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ہوائی کارگو سروس کے ذریعے 40 ٹن خشک میوہ جات لے کر افغانستان کی دوسری پرواز اگلے ہفتے جنوبی شہر قندہار سے بھارت جائے گی۔

مصنف کے بارے میں