اداکارہ ریشم نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور : لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ریشم نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شادی کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گی۔

اداکارہ ریشم نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور : لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ریشم نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شادی کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ ریشم کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ ان کی عمر تیزی کے ساتھ ڈھل رہی ہے اور اب یہ شادی کا مناسب وقت ہے۔ریشم نے اپنے دوستوں کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے شادی کے لئے رضا مندی کا اظہار کر دیا۔ذرائع کا مطابق اداکارہ ریشم نے اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کر لیا ہے جو یورپ میں بزنس کرتے ہیں۔ ریشم 2018ءتک اپنے تمام پراجیکٹس سے فارغ ہونے کے بعد شادی کر کے اپنے شوہر کے ہمراہ ہی بیرون ملک مقیم ہو جائیں گی۔