داعش کو بارودی مواد فراہم کرنے میں بھارت دوسرے نمبر پر

داعش کو بارودی مواد فراہم کرنے میں بھارت دوسرے نمبر پر

لندن:ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انتہائی اہم انکشاف ہوا ہے جس میں کہا گیاہے مطابق داعش کے زیر استعمال بارودی مواد کا ایک اہم ذخیرہ بھارت سے آتا ہے۔
لندن کے ایک تحقیقاتی ادارے”کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ“ کے مطابق شام وعراق میں داعش کی طرف سے جو بم استعما ل کیے جا رہے ہیں ان کے اجزاءمثلاَ تاریں اور فیوز وغیرسب بھارتی کمپنیوں کی ہی پیداوار ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ داعش 20ممالک سے متعلقہ 51کمپنیو  ں کا اسلحہ وبارود استعمال کرتی ہے جن می برازیل، امریکہ،روس،ہالینڈ، بیلجیئم، ایران اور جاپان بھی شامل ہیں لیکن بھارت دوسرے بڑے سپلائر کے طور پر سامنے آیا ہے جبکہ ترکی پہلے نمبر پر ہے۔ داعش کو بارودی مواد فراہم کرنے والی ترک کمپنیوں کی تعداد13جبکہ بھارتی کمپنیوں کی تعداد 7ہے