اسرائیلی وزیر دفاع کی شام کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی شام کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کی دھمکی

یروشلم: اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لبرمین نے ایک انٹرویو میں شام کا فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔ اویگدور لبرمین کا کہنا ہے شام نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا تو اسکا دفاعی نظام بغیر سوچے سمجھے اڑا دینگے۔

اسرائیلی وزیر نے الزام لگایا کہ شامی حکومت لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرتی ہے۔ اس سے پہلے شام نے پلمائرا کے قریب اسرائیلی طیارے پر دفاعی نظام سے میزائل داغے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں