فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ، آئینی ترمیم آج پیش ہو گی

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ، آئینی ترمیم آج پیش ہو گی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج شام چار بجے ہو گا جس میں فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے بل اپوزیشن رہنماؤں کی تجاویز کے ساتھ بحث کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شامل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا آج ہونے والا اجلاس اب کل ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں