حریت رہنما فریدہ بہن جی پارٹی رہنماﺅں سمیت گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت رہنماءاور ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کو پارٹی رہنماﺅں مولوی بشیر احمد، عبدالرشید اوردرجنوں کارکنوں سمیت سرینگر کے علاقے آبی گذر سے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کر لیا۔

فریدہ بہن جی پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ہمراہ آبی گذر میں سیاسی نظر بند رہنماؤں کی رہائی، بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ اور پارٹی رہنماﺅں جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی کی بازیابی کیلئے ایک مظاہرے کی قیادت کر رہی تھیں۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

گرفتاری سے قبل فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں