ثناء میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

ثناء میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بھی بول پڑی۔ ون ڈے کپتان ثنا ء میر کہتی ہیں فکسنگ جیسی خبریں مایوس کن ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے بہت تکلیف ہوتی ہے جس سے پاکستان کا نام خراب ہو۔

ثناء میر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنی کپتانی میں ٹیم کی ساکھ بہتر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ اپنی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ پر اللہ کا کرم ہے۔ پاکستان کی جرسی پہننا فخر کی بات ہوتی ہے۔ چھ سال پہلے بھی کہا تھا کہ فکسرز کو پاکستان کی جرسی نہ دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں