اساتذہ کرام تعلیم اور ڈسپلن کے ساتھ معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دیں ،وائس چانسلر

اساتذہ کرام تعلیم اور ڈسپلن کے ساتھ معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دیں ،وائس چانسلر

مظفرآباد: اساتذہ کرام تعلیم اور ڈسپلن کے ساتھ معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دیں۔ طلبہ،والدین ،اساتذہ مل کر ایک بہترین تعلیمی معاشرے کے قیام کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ جامعہ کشمیر کے اندر تعلیمی ماحول کو پر امن رکھنے کے لیے تمام متعلقین سے مشاورت کے بعد ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے گی اور آئندہ کے لیے ڈسپلن کے کیسز کو تحت قواعد سختی سے نمٹا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے آزادجموں وکشمیریو نیورسٹی میں ڈائر یکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیرز کے زیر اہتمام مختلف شعبہ جات کے فوکل پرسن کی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اساتذہ کرام یو نیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ ہم نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع مہیا کرنے ہیں اور اس کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ورکشاپ میں انجینئر سعد مجاہد نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ امور طلبہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات ،تقریبات ، ڈسپلن اور مسقتبل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس آفیرز ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے تمام فوکل پرسنز کے سوالات کے جوابات دیے ،انہوںنے سوالات کے جوابات میں بتایا کہ مختلف شعبہ جات کی جانب سے متعین کردہ فوکل پرسن کے باعث جہاں طلبہ کے مسائل حل ہوں گے وہاں طلبہ کے بہت سے معاملات ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر ہی حل ہو سکیں گے۔ ورکشاپ میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر رضوان تاج،ڈپٹی ڈائر یکٹر محترمہ نبیلہ قیوم، ڈاکٹر محمد منظور احمد ،خواجہ نصیر احمدسمیت یو نیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے مقرر کردہ فوکل پرسنز نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔

مصنف کے بارے میں