پاکستان میں اب کسی دہشت گرد تنظیم کا ہیڈکوارٹر نہیں رہا، وزیرداخلہ

پاکستان میں اب کسی دہشت گرد تنظیم کا ہیڈکوارٹر نہیں رہا، وزیرداخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثارکہتے ہیں کہ سکیورٹی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، پاکستان میں اب کسی دہشت گرد تنظیم کا ہیڈکوارٹر نہیں رہا، ہزاروں جعلی پاسپورٹس منسوخ کر دیے، کسی غیر ملکی کو اب شہریت یا شناختی کارڈ کسی صورت نہیں لینے دیں گے۔

چودھری نثار کا کہنا ہے کہ تیس ہزار جعلی پاسپورٹس منسوخ کیے،شناختی دستاویزات غلط بلاک ہونے کاواویلا کرنے والے عدالتوں کا رخ کریں،امن و امان کی معاملات میں سیاست نہ کی جائے اور لسانی بنیادوں پرکارروائی ہماراوطیرہ نہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہے،کچھ لوگوں کو خواہ مخواہ پوائنٹ اسکورنگ کا شوق ہے اور رولز کی خلاف ورزی کوئی نہیں کر سکتا۔
چودھری نثار نےواضح کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں کام نہیں کرسکتیں، شرپسندوں کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہیں تو دیں، فوری کارروائی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں