پنجاب کے منصوبوں میں کرپشن ثابت ہو توسیاست چھوڑدوں گا، رانا ثناءاللہ

پنجاب کے منصوبوں میں کرپشن ثابت ہو توسیاست چھوڑدوں گا، رانا ثناءاللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیاہےکہ پیپلز پارٹی کاسندھ اورپی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے بوریا بستر گول ہو جائے گا۔شرجیل میمن پرپانچ ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں گھیرا تنگ ہوا تو وہ بیرون ملک فرار ہو گئے۔

رانا ثنا ءاللہ نے کہاکہ کرپشن کی غضب کہانیاں ہوں گی تو نیب کارروائی کرے گا ۔ شرجیل میمن جہاں کہیں بھی گئے۔واپس آ ئے تو ائیرپورٹ پر نیب کے لوگوں نے دستاویزات نہ ہونے پر چیک کیا ۔
صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے ریلوکٹے کےپی کے میں لوٹ مار میں مصروف ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ عمران خان کے 1ارب پودے کہاں ہیں؟ 
راناثنااللہ نے چیلنج کیاکہ پنجاب میں جاری منصوبوں میں کہیں بھی کرپشن ثابت ہو جائے تووہ سیاست چھوڑنے کےلئے تیارہیں۔ 

مصنف کے بارے میں