مسافر طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جوبا: جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کے 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر جہاز کی مختلف تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں جہاز مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔