فلم میں سنجے دت کی موجودہ بیوی کا کردار نبھا رہی ہوں

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبر اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا حصہ ہوں اور میں فلم کے لئے بہت پر جوش ہوں۔

اداکارہ نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ فلم میں سنجے دت کی موجودہ بیوی منیاتا کا کردار نبھا رہی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ فلم میں کردار چاہے حقیقی زندگی پر مبنی ہو یا غیر حقیقی، اس کا مقصد یہ ہے کہ کردار کو اچھی طرح سمجھا جائے اوراسے کس طرح نبھاتے ہیں۔
یادر رہے کہ فلم کی ہدایتکاری بالی ووڈ کے معروف فلمساز راج کمار ہیرانی کر رہے ہیں ۔ فلم میں پاریش راول ،سونم کپور ،انوشکا شرما ،منیشا کوئرالہ ،وکی کوشال اور جم سارابھ شامل ہیں۔فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔