بھارتی جاسوس کلبھوشن سے رابطہ کرنیوالے2افراد کراچی سے گرفتار

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے رابطہ کرنیوالے2افراد کراچی سے گرفتار

کراچی:قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطے کرنیوالے 2افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار شدگان کاتعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور وہ لیاری سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصدکراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

یاد رہے پاکستان نے آرمی ایکٹ 1952 کے تحت بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر بھارت یہ کیس عالمی عدالت میں لے گیا جہاں عالمی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی حکام کو  بھارتی جاسوس کی پھانسی روکنے کا حکم امتناعی جاری کیا تھا جس پر پاکستانی دفتر خارجہ عالمی عدالت کے دائر کار کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں