کرینہ کپور نے اپنے چچا زاد رنبیر کپور کو مشکل میں ڈال دیا

کرینہ کپور نے اپنے چچا زاد رنبیر کپور کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی : کرینہ کپور بالی ووڈ میں  بلا جھجک اور بے باک انداز میں اپنے خیالات کے اظہار کے حوالے سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے چچا زاد بھائی رنبیر کپور کے کافی نزدیک بتائی جاتی ہیں اور اکثر ان سے متعلق ان سوالوں کا جواب دینے سے بھی گریز نہیں کرتیں جن سے خود رنبیر گھبراتے ہیں۔ جیسے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کے پچھلے سیزن میں انھوں اس وقت قطرینہ کو بھابی کہہ کر مخاطب کیا تھا جب رنبیر اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے لانے میں ہچکچاتے تھے۔

کرینہ کے اس انداز پر رنبیر بیچارے کچھ نہ بول سکے اور صرف موضوع بدلنے کی کوشش کر سکے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا کے پروگرام میں کرینہ کپور نے اپنی پریگننسی کے بارے میں تو کھل کر باتیں کیں ہی۔ ساتھ ہی اپنے چچا زاد بھائی رنبیر کی ذاتی زندگی پر بھی بولیں۔

 جب کرینہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں قطرینہ یا دپیکا میں سے کون رنبیر کے لیے اچھی گرل فرینڈ تھی تو جواب میں کرینہ نے دو ٹوک کہا ’دونوں میں سے کوئی نہیں۔‘ بہن جی بولنے سے پہلے اپنے بھائی جان سے تو پوچھ لیتی کیونکہ ایک بار پھر اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رنبیر اور قطرینہ دوبارہ چھپ چھپ کر ملنے لگے ہیں۔لگتا ہے کہ کرینہ کپور نے ایک بار پھر رنبیر کپور کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔