اسلام آباد میں 15 ویں روز بھی دھرنا جاری

اسلام آباد میں 15 ویں روز بھی دھرنا جاری

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر ہونے والا دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ دھرنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حتمی مشاورت کے لیے وزیر داخلہ نے آج تمام مکاتب فکر کے مرکزی علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس بُلالیا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر گزشتہ روز شروع ہونے والا مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا جاری ہے تاہم صدر جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔دھرنے کے شرکاء نے سڑک کے کنارے پر دھرنا جاری رکھا ہے اور دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی ہیں۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرناجاری رہے گا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی۔ گرو مندر سے صدر جانے والی سڑک بھی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ رات گئے دھرنا مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والی سڑک بند کر دی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹ ادی گئی ہیں جبکہ دونوں سڑکیں پوری طرح کھلی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں