ایسا ہوٹل جہاں کوڑے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے

ایسا ہوٹل جہاں کوڑے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے

جکارتا :انڈونیشیا میں مقیم ایک میاں بیوں نے ایسا ہوٹل بنایا ہے جہاں پیسوں کی بجائےکوڑا لیا جاتا ہےتاکہ ماحو ل کو آلودگی سے بچایاجا سکے۔


اس ہوٹل میں ری سائیکل ہونے والا پلاسٹک اور دیگر اشیا جمع کراکے مفت میں کھانا کھایا جاسکتا ہے اور اگر کوئی اضافی رقم بچتی ہے تو وہ بھی ادا کی جاتی ہے۔ہوٹل کے مالک میاں بیوی خود بھی اسی گریب علاقے میں کوڑا چنتے تھے۔


ہوٹل کے مالک میاں بیوی نے بتایا کہ وزانہ ایک ٹن سے زائد پلاسٹک کا کوڑا جمع ہوتا ہے۔ اس طرح سے یہ ماحول میں جمع نہیں ہوتا اور نہ ہی دریا میں جاتا ہے۔ اس طرح یہ عمل کوڑا چننے والوں اور خود ماحول کے لیے بھی مفید ہے۔