فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

کوئٹہ: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کبھی باریک بات نہیں کی ہمیشہ دھماکا کرتا ہوں جو بات کمرے میں بیٹھ کر کی وہی فاروق ستار کے منہ پر کہی اور بس فرق اتنا ہے کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ اور میں نے پورا سچ بولا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار 8 مہینے تک اسٹیبلشمنٹ سے مل رہے تھے اور ایم کیو ایم سے بات چیت میں کسی پی ٹی آئی والے کی موجودگی کی بات ہی نہیں کی اور ایسی تمام باتوں کا پتا میڈیا سے چلا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بانی ایم کیو ایم کی تھی ہے اور رہے گی کیونکہ یہ ’را‘ کی جماعت ہے اور باقی ایم کیوایم بھی ’را‘ کی باقیات ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے وہ جس دن ایم کیو ایم ختم کرنے پر تیار ہو جائیں گے اس دن سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں