اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، 2 کلو بارودی مواد برآمد

اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار، 2 کلو بارودی مواد برآمد

اسلام آباد: پولیس نے فیض آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 2 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے بارودی مواد سمیت مشکوک شخص گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص دھماکا خیز مواد دھرنے کی طرف لے کر جارہا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز،   196ایکسپلوسیواسٹکس اور   300میٹر تاربرآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی جو بٹ خیلہ کا رہائشی ہے جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کے باعث شہر اور دھرنے کے مقام کے اطراف سیکیورٹی سخت ہے۔