عمران نیازی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، آغا سراج درانی

عمران نیازی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، آغا سراج درانی

نوشہروفیروز:  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی ہماری ماں  کا درجہ رکھتی ہے، سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والوں کیلئے سندھ میں کوئی جگہ نہیں سندھ کسی  کی جاگیر نہیں جو   اسکے حصے کر ڈالے، صوبے کی حفاظت کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر سندھی پٹھانوں سمیت سندھ کا ہر فرد بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کرمیدان میں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھی پٹھان یوتھ اتحاد کے ضلعی رہنما عابد علی پٹھان کی قیادت میں وفد میں شامل ڈاکٹر لالہ موسی خان پٹھان ، اختر پٹھان ، ھارون خان پٹھان ، لالہ کشمیر خان پٹھان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

آغا سراج درانی نے کہاکہ میاں نوازشریف اور عمران کا چیپٹر کلوز ہے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں اب انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ عمران نیازی سندھ میں چاہے جتنے مرضی جلسے جلوس کرلے پاکستان پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ عوام PPP کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں الائنس اوراتحاد بنتے رہے ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے،  پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے، عوام کی جماعت ہے، عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔  پیپلزپارٹی نے استحکام جمہوریت کیلئے ہمیشہ بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے آخر  کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود اپنی پارٹیاں بدل رہے ہیں، انشااللہ الیکشن 2018 کے بعدملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں