پاک فوج میں سپاہیوں کی بھرتی 15 اکتوبر سے 15 نومبر2017 تک جاری رہے گی،ریکروٹمنٹ سنٹر

پاک فوج میں سپاہیوں کی بھرتی 15 اکتوبر سے 15 نومبر2017 تک جاری رہے گی،ریکروٹمنٹ سنٹر

پاک آرمی میں ملازمت کے پھر پور مواقع انڈر میٹر ک،میٹرک اور انٹر پاس اپلائی کر سکتے ہیں تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

حیدرآباد:آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر حیدرآباد کے مطابق پاک فوج میں سپاہیوں کی بھرتی 15 اکتوبر سے 15 نومبر2017 تک جاری رہے گی، ایسے امیدوار جن کی عمرساڑھے17 سال سے 23 سال اور قد5 فٹ6 انچ (167.5cm)،چھاتی78-83cm اور تعلیمی قابلیت میٹرک یا انٹرہو بھرتی کی رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے جبکہ کلرک اور باورچی کے لیے قد5فٹ 3انچ (160cm) اور چھاتی 75-80cm رکھنے والے امیدوار رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے، بی اے /بی ایس سی پاسامیدواروں کے لیے عمر کی حدساڑھے 17 سال سے24 سال اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواروں کے لیے

عمر کی شرح ساڑھے 17 سال سے 25 سال رکھی گئی ہے، خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل ڈومیسائل ،میٹرک/انٹر/بی اے/بی ایس سی کی مارک شیٹ ، اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ / میٹرک کا پکہ سرٹیفکیٹ ، اپنے اور والدکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر حیدرآباد سے دفتری اوقات کے دوران رابطہ کریں۔